اسلام آباد میں ہفتہ کو کی گئی پریس کانفرنس میں جہاں وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے جلد مہنگائی کے خاتمے اور معیشت بہتر ہونے کی نوید سنائی، وہیں جب ان سے انتخابات کی تاریخ کا سوال کیا گیا تو ان کے حواسوں پر سناٹا چھا گیا۔
مریم اورنگزیب نے صحافی کا سوال سنا تو جواب دیتے دیتے اچانک رک گئیں، اور طویل وقفے کے بعد دوبارہ لب کشائی کی۔
مریم نے اچھی طرح سوچ سمجھ کر جواب دیتے ہوئے کہا، “ الیکشن کی تاریخ اکتوبر دو ہزار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تئیس ہے۔“
جب صحافیوں کی نظروں نے ان کے وقفے کو نوٹ کیا تو انہوں نے کہا کہ ”میں تھوڑا سا مارجن دے رہی تھی، لیکن الیکشن کی تاریخ اکتوبر 2023 ہے، انشاءاللہ۔“