لاہورمیں سرکاری آٹے کا تھیلہ اسٹورز پر نایاب، شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبورہوگئے۔
شہر میں آٹا عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے جبکہ سرکاری تھیلے کی سپلائی انتہائی کم ہے جس کے باعث شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔
چکی مالکان گندم کی قیمت میں اضافے کو مہنگے آٹے کی وجہ قرار دیتے ہیں اور اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قلت گندم کی بیرون ملک برآمد ہے۔
چکی کا آٹا گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کہیں 125 اور کہیں 130روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ اسٹورز پر10 کلو آٹے کا تھیلہ اب 670 روپے میں مل رہا ہے۔