بلوچستان کے 32 اضلاع کی میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں انتخابات کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ پرزائیڈنگ آفیسرز کو انتخابی سامان 13 دسمبر کو حوالے کیا جائے گا۔
مجموعی طور پر 1512 مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات ہوں گے، جن میں خواتین کی 516، کسان کی 474، مزدوروں کی 481 اور غیرمسلم کی 41 مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے جنرل جنرل ممبران الیکٹورل کالج ہیں۔
بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کیلئے مجموعی طور پر 610 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔