اسلام آباد: الیکشن کمشن نے فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے نشست پر بحالی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا اور پی ٹی آئی کے سابق رہنما کی 10 مارچ کو سندھ کی جنرل نشست سے کامیابی کا نوٹی فکیشن بحال کردیا ہے۔
فیصل واؤڈا کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد الیکشن کمشن نے نثار کھوڑو کی سینیٹ کی نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سینیٹ کی نشست پر بحالی کے بعد فیصل واوڈا استعفیٰ دیں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کی جنرل نشست پر دوبارہ انتخاب کروایا جائے گا۔