کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے گرفتار ملزمان کو کڑی سزا دلوانے کیلئے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، اسٹریٹ کرائم کی دفعات میں ترمیم کیلئے کمیٹی بنا دی گئی۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ان کے مطابق اسٹریٹ کرائم میں کمی نہ آنے کی وجہ ملزمان کو عدالت سے سزا نہ ملنا ہے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے اسٹریٹ کرائم کی دفعات میں ترمیم کی سفارشات تیار کی جارہی ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریننگ حمید کھوسو کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی بنیادی ٹریننگ میں صرف ہتھیار چلانا ہی نہیں، بلکہ اب انویسٹی گیشن کو بھی ترجیح دی جارہی ہے تاکہ سزا اور جزا کا عمل مکمل ہوسکے۔