اسلام آباد پشاور موڑ بازار میں آتشزدگى کے باعث 200 اسٹالز خاکستر ہونے پر کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، دکانداروں نےحکومت سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کردیا۔
گزشتہ روزاسلام آباد پشاورموڑبازارمیں لگنے والی آگ نے 200 کے قريب سٹالز کو راکھ کے ڈھیر میں بدل دیا تھا۔ کپڑے ، قالین اور لنڈے کا سامان جلنے سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔
اسٹال ہولڈرز کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات سالانہ بنیادوں پر ہو رہے ہیں لیکن تدارک کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔
متاثرین حکومت سے نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اسٹالز کو ترپال کے ساتھ بند کرنے کے بجائے شٹر لگانے کی اجازت دی جائے۔
دوسری جانب وزيرداخلہ رانا ثناء اللہ نے آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرچکے ہیں، تاہم تاجر بے یقینی کی صورت میں کسی بھی قسم کی کارروائی نہ ہونے کا شکوہ کررہے ہیں۔