چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے چار اضلاع کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔
دورانِ ملاقات عمران خان بنے سیاسی صورتِ حال پر اراکین اسمبلی سے تفصیلی مشاورت کی۔
عمران خنا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن مجھے نااہل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، الیکشن ملکی مسائل کا واحد حل ہے، تمام ارکان اسمبلی انتخابات کی تیاری کریں۔
اراکین اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر حکومت انتخابات ملتوی کرسکتی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اراکین اپنے حلقوں میں حکومت کی ناکامیوں سے آگاہ کریں، الیکشن کراؤ ملک بچاؤ تحریک کو دیگر اضلاع تک لیکر جانا ہے، ارکان اسمبلی غیرموثرمعاشی پالیسی پرعوام کو اعتماد میں لیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی پر ساتھ نبھانے کے حوالے سے یقین ہے۔