فٹبال ورلڈ کپ 2022 کا کوارٹرفائنل مرحلہ کل سے شروع ہوگا، کل 2 مقابلے کھیلیں جائیں گے۔
قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ کل 9 دسمبر سے شروع ہورہی ہے۔
پہلا کوارٹر فائنل 5 مرتبہ کی عالمی چیمپئن نیمار کی برازیل اورگزشتہ ورلڈ کپ کی فائنلسٹ کروشیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں لائنل میسی کی ارجنٹینا کا ٹاکرا نیدرلینڈز سے ہوگا۔
تیسرے کوارٹر فائنل میں 10 دسمبر کو کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کا سامنا مراکش سے ہوگا جبکہ اسی روز چوتھا کوارٹر فائنل بھی کھیلا جائے گا، دفاعی چیمپئن فرانس اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔