Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2022 06:02pm

ہلاک ہونیوالے تیندوے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں ہلاک ہونیوالے تیندوے کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق تیندوا دل کی دھڑکن بند ہونے کے باعث بلندی سے نیچے گرا، بلندی سے گرنے کے باعث تیندوے کے دماغ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تیندوا کسی بھی قسم کے وبائی مرض میں مبتلہ نہیں تھا، تیندوے پر تشدد یا گولی کے نشانات نہیں پائے گئے۔

Read Comments