Aaj Logo

شائع 07 دسمبر 2022 10:08am

شہباز گل سانس کی تکلیف میں مبتلا، اسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل سانس کی شدیدتکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

شہباز گل کو گزشتہ رات سروسز اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو سانس میں مشکلات اور کھانسی کی تکلیف ہے، انہیں اسپتال داخل کر لیا گیا ہے، شہباز گل دمے کے مریض ہیں۔

گزشہ روز شہباز گل کے خلاف کراچی کے بریگیڈ تھانے میں محمد سعید نامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف مقدمہ ملکی ادارے کے خلاف نفرت اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ شہباز گل نے ادارے کے سابق سربراہ کے خلاف نفرت انگیز تقریر کی۔

متن میں مزید کہا گیا تھا کہ شہبازگل عوام کو ادارے کے افسران کیخلاف بھڑکا رہے ہیں۔

Read Comments