پاکستان میں سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 700 روپے مزید مہنگا ہوکر فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 64 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 601 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 40 ہزار 604 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کا نرخ چار ڈالر کمی سے 1749 ڈالرز پر آگیا ہے۔