لاہور: اینٹی کرپشن پنجاب نے 10ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق 10 ماہ میں اینٹی کرپشن کو 19ہزار940شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 16 ہزار 971 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے 3 ہزار 320 انکوائریز شروع کیں، مختلف ریجنز میں 962 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے، 10ماہ میں 136 چھاپے مارے گئے، 1080 گرفتاریاں ہوئیں، 10 ماہ میں 140 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن سے 2 ارب 43 کروڑ 45 لاکھ 62 ہزار کی ریکوری کی۔
ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور کا کہنا ہے کہ زیرالتوا انکوائریز کو جلد مکمل کرلیا جائے گا، ہائی پروفائل کیسز پر تیزی سے کام جاری ہے۔