Aaj Logo

شائع 05 دسمبر 2022 03:17pm

جامعہ کراچی آئی بی اے کیمپس میں زہریلا مشروب پینے سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ جھوٹا نکلا

کراچی یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کیمپس میں زہریلا مشروب پینے سے نوجوان کی ہلاکت کا معاملہ جھوٹا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹاؤن پولیس عباسی شہید اسپتال پہنچی، تو حقائق سامنے آگئے، اسپتال میں غلط اطلاع دینے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے کہا کہ دونوں افراد کو پڑوسی حبیب نامی شخص پہلے نجی اسپتال اور پھرعباسی شہید اسپتال لے کر آیا، جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ پڑوسی حبیب نے ہی اسپتال میں دونوں متاثرین کو آئی بے اے کا ملازم بتایا تھا۔

پولیس حکام نے کہا کہ حبیب نامی شخص نے گمراہ کن بیان کیوں دیا اس کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے ہلاک نوجوان کی شناخت ثمرعباس کے نام سے ہوئی۔

متوفی کا آبائی تعلق جنوبی پنجاب سے تھا اور زہریلے مشروب سے متاثرہ دوسرے شخص مظفر حسین کو جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کوثر نیازی کالونی کے مکان نمبر 430 کے رہائشی اور شادی ہال میں ویٹر تھے۔

Read Comments