Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 دسمبر 2022 12:38pm

ریاستی اداروں کیخلاف تقریر:پی ٹی آئی ایم پی اے کی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی ریاستی اداروں کے خلاف تقاریرکرنے کے معاملے پررکن صوبائی اسمبلی کو ضمانت مل گئی۔

رواں ماہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر حملے کے بعد پی ٹی آئی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہی نے کارکنوں کے ہمراہ ریڈ زون میں احتجاج کیا تھا اور ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ تقاریر کی تھیں۔

تقریر پرایم پی اے فضل الہی کے خلاف تھانہ شرقی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے ایم پی اے کی گرفتاری سے متعلق ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو بھی آگاہ کیا تھا۔

گرفتاری سے بچنے کیلئے فضل الہی نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن اینڈ ڈسٹرکٹ جج آفتاب اقبال کی عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی۔

عدالت نے فضل الہی کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کرکے 60 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کے احکامات جاری کردئیے۔

فضل الہی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عام لوگوں کے خلاف فوری مقدمات درج کئے جاتے ہیں لیکن بڑے لوگوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کی کئی کوششیں کی اور ان کے گھر پر چھاپے بھی مارے لیکن وہ اتنے آسانی سے ہاتھ آنے والے نہیں۔

Read Comments