بھارت میں اعلیٰ تعلیم یافتہ جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی۔
ریاست مہاراشٹر کے ضلع سولاپورکی تحصیل ملشیرمیں ہونے والی اس شادی کی تصاویراور ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہیں، جنہیں دیکھنے کے بعد پولیس نے بھی دُولہا سمیت دونوں دلہنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنکی اور پنکی نامی یہ بہنیں آئی ٹی (انفارمیشن ٹیکنالوجی) ایکسپرٹ ہیں اور دُبئی میں ملازمت کرتی ہیں۔
حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 2 دسمبرکوہونے والی یہ شادی دونوں بہنوں کی مکمل رضامندی اور پسند سے ہوئی ہے، دولہا اتُل ممبئی میں ٹریول ایجنسی چلاتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں بہنوں کے والد وفات پاچکے ہیں، ان کی والدہ کافی بیما رہیں اور اس دوران اتُل نے ان کا بہت ساتھ دیا جس سے متاثرہوکردونوں ہی اتُل کے پیار میں مبتلا ہوئیں اور شادی کا فیصلہ کرلیا۔
دولہا، دونوں بہنیں اور ان کے اہل خانہ اس شادی پرباہمی رضامندی سے متفق تھے۔ تینوں کے خلاف مقدمہ انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 494 کے تحت اکلوج تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ اس دفعہ کے تحت بیوی کی زندگی میں ہی دوبارہ شادی قابل سزا جُرم ہے۔