سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ عمران خان بات کرنا چاہتے ہیں تو غیرمشروط بیٹھیں، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے۔
لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جو وزیراعلیٰ ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیسے توڑے گا، عمران خان کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہوچکا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کیخلاف میڈیا ٹرائل کیا، جب ان کی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہوجائیں تاکہ ان کی کوئی بات باہر نہ نکلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی بڑی غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے، تو پھر انہیں کس چیز کا فکر ہے کیوں کہ آئندہ بھی وہ حکومت میں نہیں ہوں گے۔