پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو بلوچستان پولیس حکام نے طلب کرلیا،اگر شہبازگل نہیں آتے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ شہباز گل کے خلاف قلعہ عبداللہ بلوچستان میں عزیز اللہ اچکزئی کی مدعیت میں پرچہ درج ہوا ہے۔
ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز گل کی طرف سے حساس اداروں کے افسران کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور شہباز گل کے بیانات ریاستی اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست ہے، جس کے بعد بلوچستان پولیس نے شہباز گل کو رابطہ کرکے فوری طورپر کوئٹہ پہنچنے کو کہاہے اوراگر نہیں آئیں گے تو وارنٹ جاری کرکے گرفتارکرکے لایاجائے گا۔