ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں 200 سے زائد ہلاکتوں کی سرکاری طور پر تصدیق کردی گئی ہے۔
ایرانی وزارت داخلہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے پہلی بار اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدامنی میں غیر ملکی گروہ، فسادی، مسلح انقلابی گروپ شامل ہیں۔
اس سے قبل ایرانی انقلابی گارڈ کور کے جنرل نے300 ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔
خیال رہے کہ ایران میں مہساامینی کی موت کے خلاف پورے ملک میں جاری احتجاج کا سلسلہ ابھی تک تھم نہیں پایا۔