مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے خلاف دو ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔
ہرجانے کا مذکورہ دعویٰ شاہد خاقان کی جانب سے سیشن کورٹ لاہور میں دائر کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شہباز گل نے درخواست گزار کے خلاف سنگین الزامات عائد کئے، شہباز گل نے درخواست گزار پر 140 ملین روپے بھارتی کمپنی سے لینے کا الزام عائد کیا۔
درخواست میں کہا گیا کہ بے بنیاد الزامات پر شہباز گل کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا ہے، شہباز گل نے لگائے گئے الزامات پر معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔