سپریم کورٹ نے عوامی نمائندوں کے اثاثے ظاہرنہ کرنے پرنیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے محض غلطی سے اثاثے ظاہرنہ کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے روک دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منیبب اخترنے 12 صفحات پرمشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔
سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کونسلرکے امیدوار یاسرآفتاب کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ریٹرننگ افسر کاغذات کا فیصلہ کرنے سے پہلے تسلی کرے۔
سپریم کورٹ کے مطابق اگرامیدوارکے کاغذات نامزدگی پراعتراض ٹھوس نہ ہو، تو ریٹرننگ افسرکاغذات مسترد نہ کرنے کا پابند ہے، امیدوارکے کاغذات پراعتراض ٹھوس بھی ہو، تو درستگی کے بعد ریٹرننگ افسراعتراض نظراندازکرسکتا ہے۔