Aaj Logo

شائع 03 دسمبر 2022 01:01pm

زرداری صاحب کیساتھ اگر کوئی کھڑا ہوتا ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کرپٹ ہے، فواد

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت دو مسئلے چل رہے ہیں، پہلا مسئلہ یہ ہے کہ اس حکومت سے پاکستان نہیں چل رہا اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کے ساتھ پورا پاکستان اس وقت کھڑا ہے۔ یہ دونوں چیزیں حکومت کو سوٹ نہیں کر رہی ہیں۔

آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری حکومت اور معیشت اس صورتحال میں پہنچ گئی ہے کہ اب اگر جلدی کچھ نہیں کیا تو پاکستان کو ڈیفالٹ کا خطرہ ہے اور یہ میرے اور آپ کیلئے، ہر شہری کیلئے بڑی بدقسمتی کی بات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان سارے مسائل کا واحد حل الیکشن ہی ہے، حکومت عوام میں مقبول نہیں، اس وقت بڑا کرائسز یہ ہے کہ جو لوگ حکومت کر رہے ہیں ان کیساتھ عوام نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو ضمنی انتخابات میں تیرہ جماعتوں نے 75 فیصد سیٹیں بھی نہیں لیں، ہم 15 دسمبر تک حکومت کو موقع دینا چاہتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ 20 مارچ تک الیکشن پراسیس مکمل ہو، 20 مارچ سے پہلے پہلے الیکشن ہونے چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کی بڑی تعداد فوری انتخابات ہی چاہتی ہے، کسی کا اگر دماغ خراب ہوگا جو پیپلزپارٹی میں جائے گا، زرداری صاحب کے ساتھ اگر کوئی کھڑا ہوتا ہے تو لوگ سمجھتے ہیں کرپٹ ہے- تو ان کیساتھ کون جانا چاہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جیسی اتنی بڑی جماعت کو چار ڈویژن تک محدود کردیا گیا ہے، ان کا کوئی حال نہیں۔

Read Comments