Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2022 06:42pm

بندوق عوام کے بجائے صرف شرپسندوں کے خلاف استعمال ہونی چاہئے، کور کمانڈر کوئٹہ

کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی پُرامن عوام کو عرصہ دراز سے نظر آنے والی بندوق کے سائے سے دور کرنا ہے۔

نیشنل ورکشاپ بلوچستان میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کوپیار، محبت اور اپنائیت چاہئے، پُرامن عوام کو بندوق کے سائے سے دور کرنا ہے جب کہ بندوق صرف امن خراب کرنے والوں کے خلاف ہونی چاہئے۔

کور کمانڈر کوئٹہ کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں کو سکیورٹی چیک پوسٹوں کی تکلیف سے باہر کرنا ہے، عوام کی سہولت کے لئے سکیورٹی کی وجہ سے بند سڑکیں کھول دی گئی ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا مزید کہنا تھا کہ ایف سی کے ناکوں پر پولیس تعینات کردی، 50 فیصد پوسٹیں پولیس کے حوالےکردی ہیں، البتہ امن خراب کرنے والوں سےکوئی نرمی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ میرا دل لاپتا افراد اور ان کے اہلخانہ کےساتھ دھڑکتا ہے، لاپتا افراد کے اہلخانہ کی مدد کرنا ضروری ہے، اس ضمن میں قانون کے دائرے میں کارروائی کرنی چاہئے۔

Read Comments