کراچی میں بسوں کی کمی اورخستہ حال پبلک ٹرانسپورٹ کا معاملہ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔
عدالت نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سندھ حکومت اور دیگر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فریقین کو 8 دسمبرکوتحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیئے کہ جواب جمع کرانے میں کونسا قانونی مسئلہ درپیش ہے؟ کونسی راکٹ سائنس ہے جوجواب جمع کرانے میں روکاوٹ پیدا کررہی ہے۔
سرکاری وکیل نے کہا کہ جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دی جائے۔
ایازانصاری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی شدید کمی ہے، انہوں موقف پیش کیا کہ جو بسیں سڑکوں پرچل رہی ہیں انتہائی خستہ حال ہیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ کھٹارا بسوں سے آئے روزحادثات رونما ہوتے ہیں ساتھ ہی استدعا کی کہ سندھ حکومت کومعیاری پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا حکم دیا جائے۔