Aaj Logo

شائع 02 دسمبر 2022 11:15am

اعظم سواتی کیخلاف مقدمات کی تفصیل کیلئے دائردرخواست پرفیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کی ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

اعظم سواتی کے خلاف ملک بھرمیں مقدمات درج ہونے کے معاملے پرسماعت ہوئی جس پرچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کہا کہ ایک ہی واقعہ پرمتعدد کیسزدرج ہوئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے، وہ تو آپ کے دائرہ اختیارمیں ہے، آپ اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے کیسزکی تفصیل تو دے سکتے ہیں۔

چیف جسٹس ریماکس پرایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت کوصوبائی حکومت کو ڈائریکشن دینے کا اختیارنہیں ہے اور ایف آئی اے سے متعلق معلومات ہم فراہم کرسکتے ہیں۔

وکیل بابراعوان نے کہا مجھے ایف آئی آرز کا تو بتایا جائے تاکہ میں ضمانت کراسکوں، میرے تمام بنیادی حقوق متاثر ہورہے ہیں، ایک موثرآرڈردے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کواسلام آباد سے کہیں اورمنتقل کرنے سے روکا جائے۔عدالت نے درج مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

Read Comments