ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل برطانوی شاہی خاندان کی اندرونی کہانی سامنے لانے کیلئے تیار ہیں ۔
برطانیہ کے شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی نیٹ فلیکس ڈاکیومنٹری کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا جس کے ذریعے برطانوی شاہی خاندان کے راز افشا کیے جانے کا امکان ہے۔
شہزادہ ہیری سے ڈاکیومنٹری سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ یہ دستاویزی فلم کیوں بنانا چاہتے تھے؟
اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو نہیں معلوم برطانوی شاہی خاندان میں بند دروازوں کے پیچھے کیا چل رہا تھا اور مجھے وہ سب کچھ کرنا تھا جو میں اپنی فیملی کو بچانے کے لیے کر سکتا تھا۔
دستاویزی فلم کا ٹریلر 50 سیکنڈز پر مشتمل ہے جس میں ڈرامائی میوزک کے ساتھ ہیری اور میگھن کے انٹرویو کی ایک جھلک بھی شامل ہے۔
گزشتہ برس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے نیٹ فلکس کے لیے اپنی پہلی دستاویزی سیریز بنانے کا اعلان کیا تھا لیکن یہ سریز کب ریلیز ہوگی اس کی تاریخ نہیں بتائی گئی۔