Aaj Logo

اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2022 02:04pm

پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئےاعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کرنے پرغور

اپوزیشن نے پنجاب حکومت کی تحلیل روکنے کے لیےسرگرم ہوتے ہوئےاعتماد کے ووٹ کا آپشن استعمال کرنے پرغورشروع کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے پنجاب حکومت کو اراکین پورے کرنا ہوں گے جبکہ عدم اعتمادکی صورت میں اپوزیشن کواراکین پورے کرنا ہوں گے۔

حقائق کا جائزہ لیا جائے توعدم اعتماد کی صورت میں اپوزیشن اراکین پورے نہیں کرپائے گی کیونکہ اپوزیشن کے پاس درکار 186 کے بجائے 180 ارکان ہیں اور ایسے میں اپوزیشن کو ناکامی کاسامناکرناپڑےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی وجہ سے اپوزیشن نے گورنرکے ذریعےاعتماد کا ووٹ لینےکا آپشن اپنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر پنجاب، وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے ، اورتحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے پر6 حکومتی اراکین کے غیرحاضر ہونے کی صورت میں پرویز الہیٰ وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے۔

وزیر اعلیٰ نہ رہنے کی صورت میں پرویز الہیٰ گورنر کو اسمبلی تحلیل کرنے کا نہیں کہہ سکیں گے اوراعتماد کے ووٹ میں ناکامی کے بعد صوبے کے وزیراعلیٰ کا انتخاب دوبارہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے 26 نومبرکوراولپنڈی جلسہ میں اعلان کیا تھا کہ وہ پنجاب اور خیرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

Read Comments