کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے، جس سے روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 71 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے- جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 223.25 روپے پر آگیا ہے۔
اس سے قبل ، ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر مسلسل تیسرے روز بغیر کمی یا اضافے کے بعد 223.95 روپے پر بند ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 231.50 روپے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 223.95 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔