Aaj Logo

شائع 30 نومبر 2022 04:42pm

ڈالر کی قدر مسلسل تیسرے روز برقرار

ملکی تبادلہ منڈیوں میں امریکی ڈالر مسلسل تیسرے روز بغیر کمی یا اضافے کے بعد 223.95 روپے پر بند ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے کے ابتدائی تین دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں صرف ایک پیسے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 231.50 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 223.95 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Read Comments