بلوچستان میں فرنٹیئر کانسٹیلبری اور فرنٹیئر کوردونوں ہی کام کرتی ہیں۔ دونوں کو مختصراً ایف سی لکھا جاتا ہے لیکن ان دونوں فورسز میں بہت فرق ہے۔
فرنٹیئر کور ایک نیم فوجی فورس ہے جس کی کمانڈ فوج کے افسران کرتے ہیں۔ اس فورس کے جوانوں اور افسران کی تربیت مختلف انداز میں کی جاتی ہے جو فوجی تربیت جیسی ہی ہے۔
دوسری جانب فرنٹیئر کانسٹیبلری پولیس کی طرح کی ایک فورس ہے۔ اسی وجہ سے اکثر ”پولیس“ اور ”فرنٹیئر کانسٹیبلری“ کے الفاظ ہم معنی کے طور پر استعمال ہوتے ہیں۔
برطانوی راج کے دوران فرنٹیئر کانسٹیبلری قبائلی افراد کو لے کر بنائی گئی تھی جس ابتدائی کام سرحدوں کی حفاظت کرنا تھا۔ اس فورس کی تربیت فوجی خطوط پر نہیں کی جاتی۔ اس کے پاس زیادہ جدید اسلحہ بھی نہیں ہوتا۔
فرنٹیئر کانسٹیبلری وفاقی وزارت داخلہ کے تحت آتی ہے۔
بلوچستان میں لیویز کا کردار بھی پولیس کی طرح کا ہے اور لیویز کے اہلکاروں کو بھی پولیس اہلکار لکھا جاتا ہے۔
لیویز کو شہروں کے اندرامن وامان برقرار رکھنے میں پولیس کی مدد کےلیے قائم کیا گیا تھا۔