صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے دبئی پولیس کو خط لکھ دیا۔
ایف آئی اے کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے دبئی پولیس کو خط میں کہا کہ ارشد شریف کو جاری کیے گئے ویزا اور ٹریول دستاویزات، رہائش کی تمام تفصیلات اور رہائش گاہ کے ارد گرد کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کیے جائیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ دبئی میں ارشد شریف کہاں گئے اور کس کس سے ملے، اس کی تمام تفصیلات درکار ہیں، مقتول صحافی کا اگر ویزا کینسل کیا گیا تو تو کن وجوہات کی بنا پر کینسل کیا۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ارشد شریف کے نمبر کی سی ڈی آر فراہم کرنے جب کہ 10 اکتوبر سے 20 اکتوبر تک دبئی آنے والے پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر کا ڈیٹا سمیت سلمان اقبال اور طارق وسیح کے نمبر کی سی ڈی آر بھی فراہم کرنے کی استدعا کردی۔