وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں پاک فوج کے کمانڈ میں تبدیلی ہوئی ہے، جو خوش آئند ہے۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ اب ملکی معاملات میں بہتری آئے گی۔
جبکہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے اس معاملے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی تھی مگر انہیں ناکامی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف ایک انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں، امید ہے کہ ان کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی۔
انہوں نے اس موقع پر نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد بھی دی۔