Aaj Logo

شائع 28 نومبر 2022 04:55pm

کینیڈا کا اپنا ویزہ سینٹر ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

کینیڈا نے اپنا ویزہ سینٹر طویل عرصے بعد ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کینیڈین حکومت گزشتہ 10 سال سے پاکستان کے لیے ابوظہبی میں کام کرنے والے ویزہ سینٹر کو دوبارہ اسلام آباد منتقل کررہی ہے جس سے ویزہ کے حصول کیلئے پاکستانیوں کو کئی اقسام کی دشواریوں میں کمی آئے گی۔

کینیڈا کی جانب سے اس فیصلے کی اہمیت اس لیے بھی ہے کہ وہاں کی حکومت کو سال 2025 تک 14 لاکھ تارکین وطن درکارہیں۔ ہنرمند افرادی قوت کی کمی کا شکار کینیڈا نے اس حوالے سے ایک پروگرام کا بھی آغاز کیا ہے۔

دنیاکے دیگربیشترممالک کی طرح پاکستان سے بھی ہزاروں افراد روزگار کی غرض سے کینیڈا میں مقیم ہیں۔

Read Comments