سبکدوش ہونے والے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔
صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف سے الگ الگ ملاقات کی جبکہ دونوں نے جنرل قمرجاوید باجوہ کی خدمات کو سراہا۔
آرمی چیف نے ایوان صدرمیں صدرڈاکٹرعارف علوی سے الوادعی ملاقات کی جبکہ صدر نے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے جنرل باجوہ کی پاک فوج کیلئے خدمات کوسراہا اورمستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
صدرسے ملاقات کے بعد آرمی چیف نے وزیراعظم شہبازشریف سے الودعی ملاقات کی، جس میں شہبازشریف نے ملک کی سلامتی کیلئے آرمی چیف کی خدمات کا اعتراف کیا۔
وزیراعظم نے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور وزیراعظم ہاوس میں آرمی چیف کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا۔