بلوچستان کے علاقے مچھ سے اغوا ہونے والے 6 میں سے 5 کان کنوں کو چھوڑ دیا گیا، ایک تاحال لاپتہ ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد پانچ مغوی کان کنوں کو کوئٹہ کے پہاڑی علاقے مارواڑ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کان کن وہاں موجود کوئلہ کان پہنچے جنہیں بعد میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
کان کن یونین کے صدر محمد اقبال یوسفزئی کے مطابق ان 6 کان کنوں کو نامعلوم مسلح افراد نے مچھ میں اپنے رہائش سے اُس وقت اغوا کیاتھا جب وہ کان سے کام ختم کرکے سونے آئے تھے۔
مغویوں میں روزی خان، فرام الدین، امان الله، جمال خان، سرتاج اور برکت شامل تھے، جن میں چار کا تعلق سوات شانگلہ خیبرپختونخوا ایک کا مچھ اور ایک کا قلعہ عبداللہ سے بتایا گیا ہے۔
محمد اقبال یوسفزئی مطابق بازیاب ہونے والے کان کنوں کو کوئٹہ سے مچھ پہنچادیا گیا ہےجبکہ لاپتہ ہونے والے ایک کان کن کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔