فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں بیلجیئم کو شکست کے بعد برسلز میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔
بیلجیئم کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اورکئی گاڑیوں کو آگ لگادی ساتھ ہی پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔
پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔
ہنگامہ آرائی کے باعث وسطی برسلز کے علاقے میں میٹرو اسٹیشن، بس اور ٹرام لائنیں بند کر دی گئیں۔