وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی کو کل دوپہر ڈھائی بجے طلب کرلیا گیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین محسن عزیز نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس میں کل ہونے والے اجلاس میں اضافی ایجنڈا آئٹم اعظم سواتی کی گرفتاری سے متعلق شامل کیا ہے۔
کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے سے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کی وجوہات اور ایف آئی آر میں شامل کی گئی تعزیری دفعات سے متعلق پوچھ گچھ کرے گی اور اس بات کو بھی دیکھا جائے گا کہ ان کی حالیہ گرفتاری میں ضابطہ اخلاق کو مدنظ رکھا گیا یے یا نہیں۔