سعودی عرب میں ایک ایسا میوزیم تیار کیا گیا جس میں فیفاورلڈکپ کی یادوں کو سمویا گیا ہے۔
جدہ کے میوزیم میں 1930 میں فیفا ورلڈکپ میں استعمال ہونے والے فٹبال بال اور شوز رکھے گئے ہیں۔
میوزیم میں لیجینڈ فٹ بالرز کے ساتھ موجودہ نامور فٹ بالرز کی تاریخی کارکردگی کو بھی اجاگر کیا گیا۔
میوزیم میں سعودی نیشنل فٹ بال ٹیم کی جانب سے جیتی گئی مختلف ٹرافیاں بھی موجود ہیں جنہیں دیکھنے کیلیے سعودی اور پاکستانی شہری میوزیم پہنچ رہے ہیں۔