وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینیٹر اعظم سواتی کے متنازع بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے
اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما پر مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
اعظم سواتی کو اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتار کیا ہے۔
جبکہ اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق گرفتاری اور کارروائی کےلئے تیار ہوں مگر غیر قانونی ہتھکنڈے قابل قبول نہیں۔