فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے حیدرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم بینک کا جعلی نمائندہ بن کر عام شہریوں سے فراڈ کرنے میں ملوث تھا، ملزم نے فراڈ کرتے ہوئے شکایت کنندہ کے بینک اکاؤنٹ سے 60 لاکھ روپے ٹرانسفر کیے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو پاکپتن سے گرفتار کر کے اس کے زیر استعمال موبائل کو قبضے میں لے لیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کی جارہی ہے۔