ڈائریکٹوریٹ آف کالجزایجوکیشن نے آن لائن داخلوں کے بعد طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف کی حاضری سمیت تمام سسٹم اپ گریڈ کردیا گیا۔
نئے سسٹم کے تحت کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے آن لائن ایپ بھی بنادی گئی ہے جس کے ذریعے طلبہ، والدین، شہری بھی شکایت درج کرواسکتے ہیں۔
رواں سال گیارہویں جماعت میں 2 لاکھ سے زائد داخلے دئیے گئے جبکہ مختلف وجوہات کی بنیاد پر3 ہزار514 داخلوں کو کینسل کیا گیا۔
پری میڈیکل میں 46 ہزار285 میل اور 46 ہزار997 فیمیل امیدواروں نے داخلہ لیا جبکہ پری انجینئرنگ میں4051 میل اور8 ہزار 694 فیمیل امیدواروں کو داخلہ دیا گیا۔
کمپیوٹرسائنس میں 2245 میل اور16282 فیمیل امیدواروں نے داخلہ لیا جبکہ کامرس میں 2245 میل اور16282 فیمیل امیدواروں کو داخلہ دیا گیا۔
اس کے علاوہ ہیومینیٹیس گروپ میں 3826 میل اور10119 فیمیل امیدوارں نے داخلہ لیا ہے۔