وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے، جس میں اہم تقرریوں سے متعلق آرمی ایکٹ میں مجوزہ ترمیم پرغور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم ہاؤس میں جاری اجلاس میں وزیر آئی ٹی سید امین الحق، معاون خصوصی ملک احمد خان، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اسرار ترین شریک ہیں۔
اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر قانون سردار ایاز صادق، وزیر مواصلات اسعد محمود، وزیر مملکت ہاشم نوتیزائی بھی مشاورتی اجلاس میں شریک ہیں۔
وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے قبل اتحادی جماعتوں کے وزراء سے غیر رسمی مشاورت بھی کی۔
وفاقی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں مزید نکات کو شامل کیا گیا ہے، جس کے مطابق وفاقی کابینہ 27 اکتوبر اور 15 نومبرکے ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دے گی۔
کابینہ اجلاس میں قائد اعظم یونیورسٹی میں قومی ادارہ برائے انٹیلی جنس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی منظوری لی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔