کراچی کے علاقے کلفٹن میں فائرنگ سے جاں بحق شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کی دسمبر میں شادی تھی۔
شہید اہلکار کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئی تھیں، مقتول کے رشتے دار شادی میں شرکت کے لئے گاؤں سے کراچی پہنچ رہے تھے، لیکن اچانک شادی والے گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیفنس میں اہلکار کا قتل: خاتون کی چیخیں سن کر پولیس نے گاڑی روکی، ایف آئی آر
عبدالرحمان کی چھ بہنیں اور چار بھائی ہیں، اور وہ خود بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔
شہید اہلکار کے والد کراچی میں موجود نہیں تھے، لیکن بیٹے کی شہادت کا سن کر والد کراچی کے لئے روانہ ہوگئے۔