سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی برطانیہ میں قیام کیلئے ویزے میں توسیع کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، برطانیہ چھوڑے بغیر ویزے میں توسیع نہ ملنے پر نوازشریف نے برطانوی ہوم آفس میں دائر کی گئی اپیل واپس لے لی۔
ویزے میں توسیع نہ ملنے پر نوازشریف تفریحی ٹور پر لندن سے یورپ روانہ ہوگئے۔
نواز شریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی، جج نے اپیل نہیں سنی اور تاریخیں دی جاتی رہیں۔
بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نواز شریف علاج کے لیے امریکا بھی جاسکتے ہیں، جہاں ان کا آپریشن ہوگا اور اس کے بعد ان کی وطن واپسی کا ٹائم فریم دیا جائے گا۔
فی الحال، نوازشریف و دیگر فیملی ممبرز 10 دن سیرو تفریح کریں گے اور یورپ کے مختلف ممالک میں وقت گزاریں گے۔
حسین نواز، حسن نواز و دیگر فیملی ممبرز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔