ایران کی دو معروف اداکاراؤں کا احتجاجی تحریک سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ ہینگامہ قاضیانی اور كتايون رياحی کو عوامی مقامات پر اسکارف اتارنے اور اشتعال انگیز سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔
اداکارہ ہینگامہ قاضیانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں انہیں بازار میں حجاب ہٹاتے اور بال کھول کر باندھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ’ شاید یہ میرا آخری پوسٹ ہے، اس لمحے سے میرے ساتھ جو بھی ہو، جان لیں کہ ہمیشہ کی طرح میں اپنی آخری سانس تک ایرانی عوام کے ساتھ ہوں’۔
كتايون رياحی نے بھی اپنی پوسٹ ایران خواتین سے اظہار یکجیتی کیا تھا۔
یا درہے کہ تہران میں مورالٹی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی کرد نژاد 22 سالہ خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد دو ماہ سے زائد خواتین کی قیادت میں ہونے والے مظاہروں سے ایران کی علما ءکی قیادت شدید دباؤ میں ہے۔