Aaj Logo

شائع 21 نومبر 2022 05:49pm

اسحاق ڈار اور شریک ملزمان کی بریت، فیصلہ محفوظ

احتساب عدالت اسلام آباد نے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر سماعت کی اور دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کل سنایا جائے گا۔

گزشتہ ہفتے ہونے والی سماعت میں احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے مستقل استثنا کی درخواست منظور کی تھی۔

گزشتہ سماعت میں اسحاق ڈار کی جانب سے تین درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

اسحاق ڈار نے اپنی پہلی درخواست میں حاضری سے مستقل استثنا کی استدعا کی تھی ، جبکہ دوسری درخواست میں اثاثہ جات کی ڈی اٹیچمنٹ اور تیسری درخواست میں بریت کی استدعا کی گئی تھی۔

Read Comments