چین میں بڑھتے کورونا کیسز اور امریکا کی جانب سے شرح سود میں متوقع اضافے کے پیش نظر خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمت 86 ڈالر 65 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔
چین میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی تعداد میں اضافے کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی اورامریکا میں شرح سود میں مزید اضافے کے پیش نظرتیل کی قیمتوں میں کمی جاری ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کچھ برآمدکنندگان کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سےدرآمدات کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ساتھ ہی 5دسمبر سے روسی خام تیل پر یورپی یونین کی پابندی اور پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی سپلائی کو کم کرنے کے باوجودکساد بازاری کے خدشات حاوی ہیں۔