مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا ہے، ان کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔
عمر سرفراز نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت پریس کانفرنسز اور میڈیا ٹاک میں عمران خان کو قتل کرنے کے حوالے سے بیان دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر کے اقبالی بیان کے بعد ن لیگ کی قیادت سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔
تسنیم حیدر نے کہا تھا کہ آٹھ جولائی ، بیس ستمبر اور انتیس اکتوبر کو لندن میں نواز شریف کے ساتھ ہونے والی میٹنگز کہا گیا عمران خان اور ارشد شریف کو راستے سے ہٹانا ہے۔
تسنیم حیدرکا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے قبل دونوں کو قتل کرنے کا کہا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ناصر بٹ نے میرا تعارف نواز شریف سے کروایا، نواز شریف کو بتایا گیا کہ میرے پاس شوٹرہیں، نوازشریف نے مجھے کہا کہ شوٹر آپ دیں، وزیرآباد میں فائرنگ ہوگی تو الزام پرویز الہٰی پر آئے گا۔