کراچی کے علاقے لانڈھی مسلم آباد میں 7 بچی کے اغواء اور قتل کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے 5 افسران پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم بنادی ہے۔
بچی کو اغوا کے بعد قتل کرکے لاش کو کچراکنڈی میں پھینک دیا تھا جس کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد ملے تھے جبکہ بچی کو بدھ کی دوپہر گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔
تحقیقاتی کمیٹی اغوا اور قتل کے کیس پرکام کرے گی جس میں ڈی ایس پی قائدآباد اورایس ایچ او قائد آباد شامل ہیں اس کے ساتھ ہی ایس آئی او قائد آباد ارشد اعوان، ذاکراللہ اورحفیظ تنولی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ بچی کے قتل و اغوا کے حوالے سے تحقیقاتی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کیس سے متعلق رپورٹ جمع کروائے گی۔