ملیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو انتخابات میں بد ترین شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔
93 سالہ مہاتیر محمد ملیشیا کے عام انتخابات میں اپنی سیٹ سے محروم ہوگئے، 53 سال میں پہلی بارمہاتیر کو انتخابات میں شکست ہوئی۔
مہاتیر محمد مجموعی طور پر دو دہائیوں سے زیادہ عرصے ملیشیا کے وزیراعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔
برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق مہاتیر محمد کا رواں ماہ دیئے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ اگر انہیں الیکشن میں شکست ہوئی تو وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔
واضح رہے کہ ملیاشیا میں قبل از وقت الیکشن جاری ہیں جس میں موجودہ وزیراعظم اسماعیل صابری کے حکمران اتحاد کا اپوزیشن رہنما انور ابراہیم کے اتحاد سے کڑا مقابلہ ہے۔
سابق وزیراعظم محی الدین یاسین کا اتحاد بھی انتخابی مقابلے میں شامل ہے، حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 222 میں سے 112 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔