آپ نے شاید ایسے لوگوں کے بارے میں سنا ہو ہاتھوں یا ماتھے کی لکیروں کو پڑھ کر زندگی کا احوال اور آپ کی شخصیت کے بارے میں بتاتے ہوں۔
لیکن آپ نے دانتوں کے ذریعے کردار کی خصوصیات کو پہچاننے کے فن کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہوگا۔
سننے میں مضحکہ خیز لگتا ہے نا؟ لیکن، حقیقت یہ ہے کہ کسی شخص کے دانتوں کی حالت سے اس کے بارے میں بہت کچھ بتانا درحقیقت مکمل طور پر ممکن ہے۔
جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کے دانت آپ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ تو پڑھیں!
آئرلینڈ میں واقع دانتوں کے امراض کے کلینک ”گِنی ڈینٹل“ نے دانتوں میں پوشیدہ شخصیت کے احوال کو جاننے کا طریقہ بیان کیا ہے۔
طاقتور اور نرم مزاج
کینائن، آگے کے چار دانتوں کے بعد موجود نوکیلے دانتوں کو کہا جاتا ہے۔ بظاہر یہ بتاتے ہیں کہ آپ کتنے طاقتور شخص ہیں۔ تیز، زیادہ نمایاں کینائن ایک طاقتور، بعض اوقات جارحانہ شخصیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ جبکہ قدرے غیر نوکیلے چھوٹے کینائنز والے افراد زیادہ غیر فعال مانے جاتے ہیں۔
مرادانہ یا زنانہ خصوصیات
آپ کے لیٹرل انسیسرز (سامنے کے دو دانتوں کے اطراف موجود دو دانت) نسوانی یا مردانہ شخصیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
نسوانی شخصیات کے حآمل افراد میں چھوٹے، زیادہ گول لیٹرل انسیسر ہوتے ہیں۔ دوسری جانب، مردانہ شخصیات کی نمائندگی لمبے، چوکور دانتوں سے ہوتی ہے۔
تناؤ بھرے طرز زندگی کی اہم علامت
آپ کے دانت آپ کے طرز زندگی کے انتخاب کے بارے میں بھی بہت کچھ ظاہر کرتے ہیں۔
گھسے ہوئے دانت، دانت پیسنے کی یقینی علامت ہیں جو تناؤ کا ایک واضح اشارہ ہے۔ اگر ڈینٹسٹ آپ کو بتائے کہ آپ کے دانت خراب ہیں، تو یہ آپ کے موجودہ طرز زندگی میں تناؤ اور اضطرابی کیفیتوں اور حالات کا ازسرنو جائزہ لینے کا وقت ہو سکتا ہے۔
پارٹی اینیمل شخصیت
اگر آپ دوستوں کے ساتھ ”پارٹی“ کرنے کا تھوڑا بہت شوق رکھتے ہیں، تو یہ آپ کے دانتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔تمباکو نوشی اور الکحل کا زیادہ استعمال دانتوں پر ناخوشگوار داغ چھوڑ سکتا ہے۔ جو ”پارٹی اینیملز“ کی دور سے ہی نشاندہی کر سکتے ہیں۔
اگرچہ دانتوں کو دیکھ کر شخصیت کے خصائص کا تجزیہ کرنے میں بہت مزہ آتا ہے، لیکن جب ان کا جائزہ لینے کی بات آتی ہے تو حقیقت میں یہ ایک سنجیدہ پہلو ہے۔
بہت سی خصوصیات جو آپ کے کردار اور طرز زندگی کے بارے میں بہت کچھ ظاہر کرتی ہیں وہ آپ کے دانتوں کی صحت اور عمومی ظاہری شکل کے حوالے سے مسائل کو بھی ظاہر کر سکتی ہیں۔
مثال کے طور پر، کافی، شراب یا بیئر کی زیادہ مقدار پینے سے ہیلیٹوسس (سانس میں بدبو)، دانتوں کی رنگت، اور غیر معمولی معاملات میں صحت کے سنگین مسائل، جیسے مسوڑھوں کی بیماری اور منہ کا کینسر ہو سکتا ہے۔
دانتوں کو دائمی طور پر پیسنا سر درد اور درد جیسی ناخوشگوار علامات کا باعث بن سکتا ہے اور خاص طور سنگین حالات میں دانتوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔
تو اگر آپ درج بالا مسائل کا شکار ہیں تو وقت ہے کہ آپ اپنے ڈینٹسٹ سے رجوع کریں۔